Islam Times:
2025-05-09@21:36:03 GMT

کراچی میں مسجد کے باہر فائرنگ سے شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

کراچی میں مسجد کے باہر فائرنگ سے شہری جاں بحق

مقتول ارم گارڈن بلاک تیرہ ڈی گلشن اقبال کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول ٹرنسپورٹر تھا اور اس کا آبائی تعلق نارووال سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے شہری کو گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں واقع جامع مسجد غزالی کے باہرگھات لگائے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نکلنے سے شخص پراندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی اور مسجد کے باہر موجود 2 خواتین زخمی ہوگئیں، فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد اکرم کے نام سے کی گئی، مقتول ارم گارڈن بلاک تیرہ ڈی گلشن اقبال کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول ٹرنسپورٹر تھا اور اس کا آبائی تعلق نارووال سے تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق مقتول جامع مسجد غزانی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی باہر نکلا تو باہر موجود نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس سے بچ کر انہوں نے دوڑ لگا دی، حملہ آور تعاقب میں دوڑتے ہوئے آئے اور مزید فائر کئے۔ زخمی خواتین کی شناخت سائرہ اور زینت کے نام سے کی گئی، جن کی عمریں 55 سے 65 سال کے درمیان ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہے کہ یکم رمضان کو مقتول کے بھتیجے کو بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعہ ذاتی  دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اورسی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد اکٹھا کرل یے ہیں، واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نامعلوم مسلح ملزمان نے گلشن اقبال

پڑھیں:

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پر حملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔

گلشن اقبال میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس نے خودکشی قرار دیدیا

کراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع...

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری، متعدد شہری زخمی
  • کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پر حملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر فائرنگ سے شہری جاں بحق
  • لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شہید، 7 زخمی
  • سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل، نوجوان شدید زخمی
  • لیاری میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق
  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، 46 زخمی ہوگئے، تمام طیارے اوراثاثے محفوظ
  • بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
  • مریدکے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد شہید، ایک بزرگ شہری بھی شہید، 3 زخمی، تفصیلات سب نیوز پر