بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات بھارت کے تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے بعد کہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے ناکام میزائل ھملوں کی ابتدائی اطلاع دینے کے بعد کہا تھا کہ بھارت تیار رہے، پاکستان جواب دے گا۔
اس کے بعد جنرل احمد شریف چوہدری دوبارہ ٹی وی پر ظاہر ہوئے، انہوں نے بتایا ک ہبھارت کے تینوں ائیر بیسز پر حملے عملاً ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
اس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم ک یکمرشل فلائتس کے لئے بند کر دی گئیں۔
اب جنرل احمد شریف بتا رہے ہیں کہ بھارت کی مایوسی مین جلد ہی اضافہ ہو گا۔
لاہور میں علی الصبح اس وقت بہت سے لوگ سڑکوں پر ہیں، بہت سے گھروں میں جاگ رہے ہیں، کچھ ٹی وی سکرینوں کے آگے بیٹھے ہیں اور کچھ مصلوں پر بیٹھے ہیں۔ سب شہری انتظار کر ہے ہین اس خبر کا جو بتانے کے لئے جنرل احمد شریف بھی انتظار کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جنرل احمد شریف کے بعد
پڑھیں:
شامی صدر احمد الشرع کی پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق: شامی صدر احمد الشرع ایک تاریخی دورے پر نیویارک پہنچ گئے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ شامی قیادت کی جانب سے 1967 کے بعد پہلا موقع ہے کہ وہ اس عالمی اجلاس میں براہِ راست شریک ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر الشرع اپنے قیام کے دوران کئی عالمی رہنماؤں اور سرکاری وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور شام کی نئی پالیسیوں اور ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں شام کی داخلی اصلاحات، علاقائی تعاون اور عالمی تعلقات کو وسعت دینے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
خیال رہےکہ دمشق امریکا سے ان پابندیوں کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے جو اگرچہ جزوی طور پر نرم کی گئی ہیں لیکن اب بھی بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، زیادہ تر پابندیاں 2019 میں منظور ہونے والے ایک امریکی قانون کے تحت لگائی گئی تھیں جس میں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کو خانہ جنگی کے دوران جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں بشارالاسد روس فرار ہوگئے تھے جس کے ساتھ ہی بعث پارٹی کے چھ دہائیوں پر محیط اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اس کے بعد جنوری 2025 میں احمد الشرع کی قیادت میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی جس نے سیاسی و معاشی اصلاحات کا آغاز کیا اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔