اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین‘ بچوں سمیت عام شہری مارے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور آزادکشمیر میں بھارتی جارحیت کے دوران کچھ مساجد کو شہید کیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا، نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کے کچھ حصوں کو بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے جو بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے‘ دنیا بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ان جرائم کا جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو بھی یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارتی قیادت نے پہلگام حملہ کے تناظر میں ایک بار پھر دہشت گردی کی مظلومیت کی اپنی شرمناک داستان کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی جارحیت اور اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ دنیا بھر کے متعدد ممالک نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی، یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے ان مطالبوں پر توجہ نہیں دی۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ، غیر قانونی اور جارحانہ طرز عمل کیلئے جوابدہ بنائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز پاکستان پر کئی الزامات لگائے جو من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ آج تک بھارت اس دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ شفقت علی خان نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے متعلق گمنام اور مشکوک سوشل میڈیا پوسٹ کو اہمیت دی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا کے کسی بھی ملک کو چند سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا ممبئی اور پٹھانکوٹ واقعات کی تحقیقات میں گزشتہ کئی سالوں سے بھارت کے عدم تعاون کے رویے کی وجہ سے پیش رفت نہیں کرسکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت خود کو دہشت گردی کے شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کے کیس کی مثال دیتے کہا کہ یہ کوئی راز نہیں کہ بھارت کا ٹارگٹڈ قتل ودیگر تخریبی سرگرمیوں کا نیٹ ورک عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ پہلگام پر حملہ پاکستان نے نہیں کیا بلکہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا ہے اور یہ کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج تمام اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بین الاقوامی انہوں نے کہ بھارت

پڑھیں:

امریکہ یمنی عوام کیخلاف صیہونی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، اسماعیل بقائی

اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کیخلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے عمان کی فارن منسٹری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے یمن کی صورت حال اور صنعاء کے خلاف امریکی جارحیت کی بندش کے حوالے سے موقف اپنایا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے عمان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی قبضے و نسل کشی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے ٹھوس و مضبوط موقف کی تعریف کی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سال سے جاری امریکی جارحیت کے مقابلے میں یمنیوں کی ثابت قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کے خلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کو روکنے کے اعلان کے باوجود، بلاشبہ ٹرامپ انتظامیہ صنعاء کے خلاف صیہونی جارحیت میں برابر کی شریک ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر صیہونی رژیم کی جانب سے یمن میں سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام کو رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا
  • رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
  • عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ
  • جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
  • بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی معطلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے. ویلتھ پاک
  • بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12 ڈرونز گرادئیے، ترجمان پاک فوج
  • عالمی  برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جوابدہ بنائے، اسحاق ڈار
  • امریکہ یمنی عوام کیخلاف صیہونی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، اسماعیل بقائی
  • بھارتی جارحیت علاقائی امن کیلیے سنگین خطرہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی