امریکی ماہرین کا پاکستان کی فوجی طاقت، مہارت اور بھارت پر برتری کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب، ایران، امریکا اور برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوششیں تیز کردیں۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نئی دلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان اور بھارت کے دورے کے بعد کل سعودی عرب جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ کیا، کشیدگی میں فوری کمی اور براہِ راست بات چیت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر
پڑھیں:
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان آئے ہیں۔عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :