تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایجوکیشنل ایڈوائزر شاکر علی بطور اسپیشل گیسٹ، اور سابق سربراہ شعبہ بچگان پروفیسر جویریہ منان بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین انڈر گریجویٹس پروفیسر بلقیس شبیر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر (PTGD) ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈینز، فیکلٹی ممبران ، انڈر گریجوئیٹ طالبات اور تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
آج کے سیمینار کا موضوع تھا " تھیلیسیمیا کے لیے کمیونٹیز کو ایک ساتھ متحد کرنا اور مریضوں کو ترجیح دینا۔" سیمینار کا بنیادی مقصد تھیلیسیمیا سمیت دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور خاتمے کے حوالہ سے آگاہی دینا تھا۔
استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اور ڈاکٹر یاسمین احسان کو اس شاندار سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تھیلیسیمیا پروجیکٹ میں موثر کردار ادا کرنے پر حکومتِ پنجاب کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پنچائے،تھیلیسیمیا پریونشن سنٹر دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہے، احتیاط علاج سے بہتر ہےاور اس کی بہترین مثال آج کا دن ہے۔ اس بیماری میں آگاہی، احتیاطی تدابیر اور مشورہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ آج کے دن کا پیغام " احتیاطی تدابیر اور بر وقت تشخیص" ہے ۔ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا آسان اور مؤثر طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔ دنیا بھر میں جتنے بھی ممالک نے اس بیماری پر قابو پایا ہے وہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے پایا ہے۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ملکی سطح پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔ آج ہم اطمینان و سکون کے ساتھ بیٹھے ہیں، اس کا کریڈٹ ہماری سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے۔ ہم دامے دِرمے قَدَمے سُخَنے ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری پوری تیاری کے ساتھ 24/7 تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ایک ڈاکٹر حب الوطنی کا بھرپور کا جذبہ رکھتا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہمارے ڈاکٹرز افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ بارڈر پر جائیں گے اور اپنے لوگوں کی خدمت کرینگے۔ ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔ ہماری دعائیں ہماری فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔
ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے; گورنر پنجاب
ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ٹی جی ڈی ڈاکٹر یاسمین احسان نے پنجاب تھلیسیمیا پریوینشن پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا اور دیگر جینیاتی بیماریوں کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب نے 2009-2010 میں پنجاب تھلیسیمیا اور دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص, روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایاگیا۔ یہ ادارہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں تھیلیسیمیا اور دیگر جینیاتی بیماریوں سے بچاؤ اور خاتمہ کی مکمل سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے ۔ پنجاب کی 09 ریجنل لیبارٹریز، تھیلیسیمیا بلڈ ٹیسٹنگ، جینیاتی مشاورت، تشخیص قبل از پیدائش، شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹنگ ، ڈی این اے لیب اور کوریونک ویلس سیمپلنگ جیسی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت معزز مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
لیسکو کے الیکٹریسٹی نیو کنکشن سسٹم میں خرابی دور؛ ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا شروع
پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے بچے کو زندگی بھر خون کے عطیات کے ضرورت پڑتی ہے ۔ تھیلیسیمیا کی سب سے بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے۔جب دو تھیلیسیمیا مائنر کے مریضوں (کیریئرز) کی شادی کے نتیجے میں تھیلیسیمیا میجر سے متاثرہ بچوں کی پیدائش کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے پنجاب تھلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہاجو کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا پریونشن سنٹر کے طور پر کام کر رہا ہے اور بہترین طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
پروفیسر جویریہ منان کا کہنا تھا کہ مجھے تھیلیسیمیا پروجیکٹ کی بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس بیماری سے نہ صرف مریض بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہےاور ذہنی بوجھ کے ساتھ ساتھ اور مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسپیشل گیسٹ شاکر علی نے تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہر فرد کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے مؤثر علاج کے لیے آگاہی اور اجتماعی اقدام بہت ضروری ہیں۔
اس موقع پر تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔پروفیسر بلقیس شبیر نے شکریہ کے کلمات ادا کیے ۔ سیمینار کے اختتام پر اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل احتیاطی تدابیر پروفیسر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سیمینار کا انہوں نے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ندی نالوں کے گرد و نواح میں نشیبی علاقوں میں مقیم آبادیوں کیلئے حفاظتی اقدامات، پانی سے پھیلنے والے امراض سے تحفظ کیلئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے۔ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، سٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔ تعمیری کام کے معیار کو اولین بنانے اور شفایت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے دبائو کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی بہترین طریقہ سے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے۔ جناح میڈیکل کمپلیکس کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) سے بھی بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے ہسپتال میں جینٹوریل سمیت تمام دیگر متعلقہ سروسز میرٹ پر آئوٹ سورس کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ہسپتال کے کنسپٹ ڈیزائن، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور ہسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے تمام افسران اور ملازمین کو دفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنے کا حکم دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔ قبل ازیں مارگلہ کے پہاڑوں پر بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا۔ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔ برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث کری گاؤں پل کے حفاظتی بند متاثر ہوئے۔ برساتی نالے میں جانور اور گھریلو سامان بہہ گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپی کے اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر بالائی وادی نیلم کے علاقے جمگر میں رات گئے بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس جانے والے 10 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔