پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فوٹو؛ فائل
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
حافظ آباد سمیت، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
ادھر اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس حوالے سے این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مختلف
پڑھیں:
مختلف شہروں سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اسلام آبا د:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 168.443 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
راولپنڈی کے علاقے مریڑ حسن میں اسکول کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 105 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن 55 گرام تھا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ گولیاں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 988 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ لاہور کے قصور روڈ پر کارروائی میں 3 ملزمان سے 5 کلو ہیروئن اور 3 ڈرونز قبضے میں لیے گئے۔
اسی طرح حیدرآباد کے آٹو بھان روڈ پر ایک کوریئر آفس کے قریب گاڑی سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پشاور میں یونیورسٹی روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 3 کلو ہیروئن اور 14.4 کلو چرس قبضے میں لی گئی۔
پشاور ہی کے علاقے شاہکاس (خیبر) سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 30 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ چاغی کے علاقے داؤد آباد، دالبندین سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔