ملک میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔ تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جن میں دیر، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، مردان اور پشاور شامل ہیں۔ پشاور میں 10 ملی میٹر، دیر میں 11، بالاکوٹ میں 9، کاکول اور تیمرگرہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 11 اور کالام میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تونسہ اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری امکان ہے کا امکان
پڑھیں:
گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 07 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ 8 سے 10 مئی کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش طوفان اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔