بلوچستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم آج کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز سبی اور نوکنڈی بلوچستان کے گرم ترین شہر رہے جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں اور شہریوں کو آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جو اب بتدریج جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس سسٹم کے اثرات سے سندھ کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج اور کل کے دوران سندھ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی بارش برسنے کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اگلے 3 روز موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بلند رہنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دن کے اوقات میں دھوپ سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں جنوبی سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کا زور بڑھ سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں وقتی کمی ممکن ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔