اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی  اور ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر مملکت خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاک-بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سعودی عرب کے وزیر وزیر مملکت اسلام آباد

پڑھیں:

مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-8
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  •  سعودی عرب سے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں‘ برطانوی وزیر خارجہ
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی‘ خواجہ آصف
  • 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • مشرف علی زیدی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان