بھارت کے حملے کی خبریں بے بنیاد؛ کراچی رواں دواں ہے؛ چشم کشا رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔
شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔
ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔
شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔
اس میڈیا کی جنگ میں مودی سرکار ناکام ہوگی۔عالمی برادری دیکھ لے کراچی میں کوئی خوف کی فضا نہیں ہے۔
تمام معمولات زندگی بحال ہیں۔ کراچی جاگ رہا ہے۔بھارت نے حملے کی کوشش کی تو شہر قائد کے باسی پاک فوج کے ساتھ مل کراس کو منہ تھوڑ جواب دیں گے۔
شہر قائد پر کوئی حملہ یا تباہی نہیں ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی اس حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔
ایکسپریس ٹریبون نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کراچی پر حملے کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کے اصل حائق کو جانچنے اور شہر قائد کے اصل حالات سامنے لانے اور زندگی کا پہیہ رواں دواں ہونے سے متعلق رپورٹ مرتب کی۔
ریسیکو ادارے چھیپا کے ترجمان چوہدری شاہد حسین نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت کوئی ہنگامی حالات نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ کراچی پر حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ مخص پروپیگنڈا ہے۔
شہر کی زندگی نارمل ہے۔ تمام اسپتالوں میں عام مریض آرہے ہیں ۔اگر کوئی حملہ ہوتا تو کوئی چیز سامنے آتی۔ یہ الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ریسیکو ادارے معمول کے مطابق سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیھٹی نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ خدانخواستہ کراچی تباہ ہوگیا ہے۔
انڈین میڈیا اور اس کے تجزیہ کار جھوٹے ہیں۔ کراچی میں زندگی کا پہیہ رواں دواں ہے۔ سب کچھ عام حالات جیسا ہے۔
کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بحال ہیں۔ بازار، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس اور دیگر دفاتر اور ادارے کھلے ہیں۔ ہرعلاقے میں کاروبار معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
بھارت صرف جھوٹ کا سہرا لے رہا ہے۔ عملی طور پر وہ جنگ ہار چکا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ کراچی میں تمام شاہرائوں پر ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کراچی پر حملے اور زندگی متاثر کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ دنیا دیکھ لے کراچی 24 گھنٹے جاگتا ہے۔
سینئر سیاست دان اور تجزیہ کار ضیاء عباس نے بتایا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے۔ بھارت نے پہلگام واقعہ کا جواز بناکر پاکستان پر حملے کیے۔ افواج پاکستان کے موثر جواب نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے ۔اب یہ جنگ مودی ہار چکا یے۔
سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست ہورہی ہے۔اس ذلت وناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہے۔
اب مودی میڈیا وار کھیل رہا ہے۔ کراچی پر حملے کی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔ کراچی میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ اب میڈیا جنگ میں بھی بھارت کو شکست ہوگی۔
کیماڑی، مچھر کالونی، ماڑی پور، اولڈ سٹی ایریا ، سہراب گوٹھ ملیر، کورنگی سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں آصف شاہ، صالح احمد، عبدالستار، وزیر خان ، ارشد بیگ، سلطانہ اسلم، سمیع میمن اور دیگر شہریوں نے بتایا کہ کراچی میں بھارتی حملوں اور تباہی کی خبریں جعلی ہیں۔
انڈین میڈیا افوائیں اور من گھڑت اطلاعات و جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ شہر کے تمام علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہیں۔ تعلیمی و تمام ادارے کھلے ہیں۔
لوگوں میں کوئی خوف نہیں ہے۔ اگر بھارت نے حملہ کیا تو کراچی کے باسی پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
مسیحی برادری کے رہنماء نوید بھٹی نے بتایا کہ کراچی میں تمام اقلیتی برادری مکمل محفوظ ہے۔ ہندو، سکھ ، مسیحی اور دیگر اقلیت اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہی ہیں۔
وطن عزیز خصوصا کراچی کی تمام اقلیتی برادری ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ بھارت کراچی پر حملے کی جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے۔
حکومت سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی زندگی مکمل پرامن اور بحال ہے۔ کراچی پر بھارتی حملوں کے حوالے انڈین میڈیا کا دعوی غلط ہے۔ شہر میں کوئی ہنگامی حالت نہیں ہے۔ تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہے اور زندگی کا پہیہ بحال ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام مذاہب اور برادری سے تعلق رکھنے والے شہری متحد ہیں۔حکومت سندھ ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کراچی میں معمول کے مطابق چل کراچی پر حملے بھارتی میڈیا رواں دواں بحال ہیں اور دیگر میڈیا کی کی خبریں حملے کی کے لیے رہا ہے رہی ہے
پڑھیں:
بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔
ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔
بارلو کا کہنا ہے کہ اُس وقت امریکی صدر رونالڈ ریگن کی حکومت اس منصوبے کی سخت مخالف ہوتی، کیونکہ اس سے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف امریکی خفیہ جنگ متاثر ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اس دور میں امریکا کی مجاہدین کو خفیہ امداد روکنے کی دھمکی دے کر اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔
کہوٹہ پلانٹ، جسے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات (1998) کی بنیاد بنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل افغانستان امریکا اندار گاندھی بھارت پاکستان ریگن سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو