پروپیگنڈا اور جارحیت، بھارتی صحافی اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا کی پاکستان کے حوالے سے جاری پروپیگنڈا اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے، بھارتی میڈیا پاک بھارت جنگ کو فنکشن کے طور نہیں چلا سکتا۔
بھارتی صحافیوں کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکرز میں جانا چاہیے، بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری
ذرائع کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محتاج بھارتی میڈیا اپنی ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا کے جھوٹ کے پلندے سے ان کے اپنے وزرا بھی محفوظ نہیں ہیں۔
It’s time to compile the gems Indian TV debates in one thread.
— SamSays (@samjawed65) March 5, 2022
معروف اور معتبر انڈین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’نیوز لانڈری‘ کی ایک رپورٹ نے بھارتی قارئین اور صحافیوں دونوں کی توجہ قومی ٹی وی چینلز کے درمیان ایک عجیب قسم کی پرائم ٹائم مسابقتی قوم پرستی کی جانب مبذول کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب: پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھل گیا
’ذرا اس پر ایک نظر ڈالیں کہ بعض میڈیا کس طرح قوم پرست ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے دوڑ میں غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر جوش و خروش پھیلا رہے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آج تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس این ڈی ٹی وی بھارتی میڈیا ٹی آر پی جنگ زی نیوز قوم پرستذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ج تک ا رٹیفیشل انٹیلیجنس این ڈی ٹی وی بھارتی میڈیا ٹی ا ر پی زی نیوز بھارتی میڈیا
پڑھیں:
ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔