فیک نیوز بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بد حواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے عسکری محاذ پر اشتعال انگیزی کی، بھارت نے اپنے عوام کو گمراہ کرنے کےلیے پروپیگنڈا مہم شروع کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر فیک نیوز سے ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بھرپور طریقے سے بےنقاب کیا۔
بھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ہونے سے بھارت کو مزید ہزیمت اٹھانا پڑی، جھوٹے بیانیے سے ناکامی چھپانے کی بھارتی کوشش پوری دنیا نے دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے میں ناکامی سے بھارت کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new defence pact. Houthi fighters issued a stark threat, saying they will “turn the Yemen–Saudi border into a graveyard for Pakistani soldiers,” raising fears of wider confrontation. pic.twitter.com/a53Cx2x4z8
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) September 19, 2025 اس حوالے سے فیکٹ چیکٹ کی ویب سائٹ آئی ویری فائی پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے اور اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، حوثی اہلکار نے پاکستان کو دھمکی تو دور کی بات بلکہ ذکر تک موجود نہیں تھا، یہ ویڈیو مئی 2024ء کی ہے اور اس میں یحییٰ سریع نے پاکستان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسرائیل اور غزہ کے تنازع پر گفتگو کی تھی۔(جاری ہے)
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کو اے آئی ٹولز کے ذریعے ترجمہ کیا گیا اور اس میں بولنے والے نے پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا تھا، ویڈیو میں دراصل حوثی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نظر آ رہے ہیں جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بیان دیا تھا، یہ ویڈیو لبنانی نیوز چینل المیادین نے 14 مئی 2024 کو یوٹیوب چینل پر جاری ہوئی تھی اور ایرانی نیوز آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی نے بھی اسے نشر کیا تھا۔