پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن "بنیان مرصوص" کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
اطلاعات کے مطابق اس وقت نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری ہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔
پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں ؟ جانئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا آغاز کر کر دیا
پڑھیں:
"آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
"آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔