قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے متفقہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جبکہ ایوان نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف فتح اور مسلح افواج کو سراہنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستانی قوم کو بلا جواز اور ننگی بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے عزت اور وقار عطا کرنے پر اللہ تعالی کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہے، ایوان پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر سیاسی میدان میں اپنی قیادت کے پیچھے ایک آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔قرار داد کے مطابق ایوان پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو غیر معمولی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے میں ان کی مثالی پیشہ وارانہ مہارت، چوکسی اور حوصلے کو سراہتا ہے اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا اور قومی فخر، لچک اور اتحاد کی علامت کے طور پر ان کی عظیم قربانی کا اعتراف کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس نازک موڑ پر پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، وقار اور عزت کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ جمہوریتیں تنازعات کے بجائے مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں لہذا، یہ بات نمایاں ہے کہ جنوبی ایشیا میں محفوظ ہمسائیگی اور طویل مدتی استحکام صرف مخلصانہ اور منظم مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوششوں میں عالمی برادری کو فعال طور پر شامل کریں، سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور قومی سلامتی کے ایک اہم جز کے طور پر پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کی تصدیق کرتا ہے، یہ ایوان قومی مفاد کے تحفظ اور امن، اتحاد اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی بھارتی جارحیت کی شکست اور پاکستان کی فتح کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جبکہ قرارداد ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار آپریشن کی کامیابی پر ایوان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے، پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا، بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بناکرغیور قوم کو للکارا اور بچوں خواتین سمیت معصوم پاکستانیوں پردہشت گردی کی۔
قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت نے آبی منصوبوں کو بھی نشانہ بنایا جو خطہ نہیں بلکہ عالمی امن کو خطرہ سے دوچار کیا، بھارت نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ اعلان کی جو عالمی خلاف ورزی ہے اس پانی پر عوام کا حق ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ متن میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ اپنے شکست خوردہ زخم کو چاٹنے پر مجبور ہوگیا، سیسہ پلائی دیوار آپریشن سے عسکری و سیاسی قیادت نے قوم کے وعدے کو پورا کیا، ملکی سلامتی کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا اور کبھی بھی پاکستان پر بھارتی تسلط خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین،5کروڑ روپے انعام کا اعلان پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین،5کروڑ روپے انعام کا اعلان پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خراج تحسین پیش تاریخی فتح پر مسلح افواج کو قومی اسمبلی کی قرارداد پیش کرنے کرنے کی کو خراج

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن