قومی اسمبلی: بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور کرلی۔
اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، جسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم نذیر تارڑ سیاسی جماعتیں قرارداد منظور قومی اسمبلی مسلح افواج پاکستان وفاقی وزیر قانون وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی مسلح افواج پاکستان وفاقی وزیر قانون وی نیوز
پڑھیں:
ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔فوٹو فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ پاکستان اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے، بھارت موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر جارحیت کرنا چاہتا تھا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پاکستان بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔