پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 10 مئی کو ہر سال ’’یومِ فتحِ پاکستان‘‘ کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے، یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے، بھارت کی جانب سے طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق پاکستان نے حکمت، تحمل اور عسکری مہارت سے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری بھی ثابت کی، بھارتی عسکری ساز و سامان، بشمول رافیل، براہموس اور ایس 400 ناکام ہوگئے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا اتحاد اب خطے میں نئی عسکری حقیقت بن چکا ہے، یہ ایوان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن بنیان مرصوص کے تمام شرکا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان ان شہدا اور معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی یہ ایوان
پڑھیں:
سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات کے لیے خدمات، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا
پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ
دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔
سعودی عسکری قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل ساحر شمشاد سعودی عرب عسکری تعلقات