پاکستان کے حملے کا خوف یا بھارتی حکومتی چال؟ پنجاب کے شہریوں کے لیے رات کو لائٹس بند کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں میزائل اور ڈرون حملے خود کر کے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا، تاکہ سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کیا جا سکے۔
اب بھی انڈین پنجاب کے مختلف اضلاع کی سول انتظامیہ کی جانب سے خوف کی فضا برقرار رکھنے کے لیے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
ضلع بٹھنڈہ کی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات کے وقت گھروں کی لائٹس بند رکھیں، تاہم اسکول کل حکومتی ہدایات کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات کے پیش نظر کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ضلع موگا کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر رات کو لائٹس بند رکھیں اور گھروں کے اندر رہیں۔
ضلع برنالہ کی انتظامیہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ شہری آج رات 8 بجے تمام لائٹس بند رکھیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ عوام سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
ادھر ضلع امرتسر میں ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری، امدادی اور نجی اسکولوں کو کل 12 مئی 2025 کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اساتذہ گھر سے آن لائن کلاسز لیں گے اور کسی بھی استاد کو اسکول بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔
عسکری مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد پاکستانی سرحد کے ساتھ بسنے والے بھارتی شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا ہے تاکہ سرکاری بیانیے کو تقویت دی جا سکے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی انتظامیہ انتظامیہ نے لائٹس بند
پڑھیں:
نادرا نے شہریوں کو فیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی
ویب ڈیسک:نادرا نے شہریوں کوفیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشان ہوئے بنا کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری درخواست جمع کراتے وقت نادار کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
یہ تمام آپشنزملک بھر میں دستیاب ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777 پر کال کی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ شہری نادارا کی کمپلین پورٹلcomplaints.nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔