سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا، 500 سے زائد اکاونٹس ٹریس
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے بیرون ممالک سے آپریٹ کئے جا رہے تھے، ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی فیک ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کی جانب اے منہ توڑ جواب دینے پر سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے بیرون ممالک سے آپریٹ کئے جا رہے تھے، ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی فیک ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فیک ویڈیوز کے ذریعے پاکستان میں دشمن کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اکاؤنٹس بلاک کروانے کیلئے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس ٹریس کیے گئے، اور اس کے بعد ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی چانچ کر لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق کے ذریعے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر "پاکستان زندہ باد" پوسٹ کرنے پر اترپردیش میں ایک شخص گرفتار
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک درزی کو فیسبک پر پاکستان کے حامی پوسٹ اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے آج یہ جانکاری دی۔ ملزم درزی محمد ساجد جو کہ یہاں دیورنیا علاقہ کے رہائشی ہیں، نے مبینہ طور پر اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر پاکستان کا پرچم اپلوڈ کیا تھا جس پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے متنازع پوسٹ پر سوالات اٹھائے تو پولیس حرکت میں آگئی اور محمد ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی طرف سے تنبیح کے بعد انہیں "بھارت زندہ باد، پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا جب اسے دیورنیا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس افسر لے جا رہا تھا۔ دیورنیا تھانے کے انچارج انسپکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ محمد ساجد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ گزشتہ ہفتے "آپریشن سندور" کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ دونوں ممالک نے ہفتے کے روز سیز فائر کا فیصلہ اس وقت کیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کی ہے حالانکہ ہندوستان نے دعویٰ کیا کہ اس پر برائے راست دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔