اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک سینئر دفاعی ذریعے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں اپنے سائبر ہتھیاروں کا صرف 10؍ فیصد سے بھی کم حصہ استعمال کرکے بھارت کو زبردست نقصان پہنچایا۔ پاکستان نے اپنی سائبر وارفیئر صلاحیتوں کا دسواں حصہ استعمال کیا اور اس سے پہنچنے والے دھچکے سے خود کو عالمی آئی ٹی مرکز سمجھنے اور اس پر ناز کرنے والا ملک بھارت ہل کر رہ گیا۔ پاکستان کے جوابی حملے نے بھارت کو کئی محاذوں پر حیران کر دیا لیکن سب سے زیادہ تباہی ایسی تھی جو نظر نہ آنے والی تھی۔ سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے میزائل حملے سے قبل ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں صرف 48؍ گھنٹوں میں 6900؍ ارب بھارتی روپے (83؍ ارب ڈالرز) ڈوب گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نفٹی 500؍ کی حالت بری ہوگئی، ریلائنس کے شیئرز 2.

1، ایچ ڈی ایف سی کے 2؍ فیصد شیئرز ڈوب گئے جبکہ مختلف بینکوں کی حالت بھی قابل رحم نظر آئی۔ جس وقت دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصبح آپریشن کرتے ہوئے فتح اول، فتح دوم راکٹس اور بابر کروز میزائل کی مدد سے بھارت کے اندر گھس کر مختلف مقامات پر حملہ کیا اور اس کے جدید ترین ایس 400؍ ریڈار سسٹم سمیت مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، اس وقت پاکستان کی جانب سے کیے گئے پوشیدہ سائبر حملے نے بڑی تباہی پھیر دی۔ پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق، ہمارے سائبر حملے کے نتیجے میں ایس سی اے ڈی اے (SCADA) کے 10؍ سسٹم (Arrays) جل گئے، 1744؍ سرورز ناکارہ ہوگئے، 13؍ بھارتی سرکاری ویب سائٹس بند، ریلوے کا نظام درہم برہم، پاور گرڈ بند ہوگیا جبکہ ممبئی شہر کی بجلی ہنگامی بیک اپ سسٹم پر منتقل ہوگئی۔ پاکستان نے جی پی ایس اسپوفنگ، سگنل جیمنگ، سیٹلائٹ بلائنڈنگ، ڈیٹابیس ہیکنگ اور بیانیے کی جنگ کا زبردست کھیل کھیلا، جس سے بھارتی منڈیوں کو شدید نقصان ہوا اور اس کا انفرااسٹرکچر جام ہو کر رہ گیا۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی جوابی کارروائی نہیں تھی۔ یہ ففتھ جنریشن وارفیئر ہے جس میں پاکستان نے صرف جواب نہیں دیا بلکہ جنگ لڑنے کا طریقہ کار ہی تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں نہ ٹینک ہیں نہ کوئی معاہدے، اگر کچھ ہے تو بس ٹیکنالوجی، فائبر کیبل، فریکوئنسی اور خوف۔ پاکستان کی جانب سے فتح اول اور فتح دوم کا استعمال، صرف نفسیاتی دباؤ ڈالنے کیلئے دہلی، گجرات اور دیگر اہم شہروں پر بغیر ہتھیار والے ڈرونز کا پرواز کرنا، دوسرے ہتھیاروں کے ساتھ خودکش (کامی کازی) اور ہدف کو تباہ کرنے والے ڈرونز کا استعمال، اور اپنے الیکٹرانک وارفیئر آلات کے ذریعے دشمن کے سیٹلائٹ سسٹم کو جام اور ان کے نظام کو مفلوج کرنا پاکستان کی بھارت کیخلاف کارروائی کی نمایاں جھلکیاں تھے۔ پاکستان کی جانب سے درست انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے والے بھارتی دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کی گئی اور انہیں نشانہ بنایا گیا، جس سے ماسٹر مائنڈز اور منصوبہ سازوں کو مارا گیا۔
انصار عباسی

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان نے پاکستان کی اور اس

پڑھیں:

ایران نے اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات کی خفیہ معلومات ظاہر کر دیں

ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس نے اسرائیلی جوہری تنصیبات اور ماہرین کی ویڈیوز بھی نشر کیں، ساتھ ہی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں، جنہیں ایران اپنے خلاف اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹیجک جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا تھا، خفیہ معلومات لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی تھیں، جس کا ایرانی حکام نے تفصیلی جائزہ لیا اور اسے اس وقت تک منظرعام پر نہیں لایا گیا، جب تک تمام مواد محفوظ مقامات تک پہنچ نہیں گیا۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی ہماری انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران لائی گئی ان قیمتی دستاویزات میں صیہونی ریاست کے سابقہ اور جاری ہتھیاروں کے منصوبے، پرانے ایٹمی ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن اور ری پروسیسنگ کے منصوبے، امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ پروگرام اور ایٹمی ہتھیاروں کے ڈھانچے و ذمہ داران سے متعلق مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ اسماعیل خطیب نے مزید کہا کہ ان دستاویزات میں ان محققین، سائنسدانوں اور سینیئر مینیجرز کی فہرست بھی شامل ہے، جو اسرائیل کے غیر انسانی ہتھیاروں کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ان میں امریکی اور یورپی سائنسدان بھی شامل ہیں۔ ایرانی انٹیلی جنس نے ان افراد کے اداروں، کمپنیوں اور تمام ساتھیوں کے پتے بھی حاصل کر لیے ہیں۔ وزیر کے مطابق 189 اسرائیلی جوہری اور عسکری ماہرین کی شناخت کرلی گئی ہے اور جون کی 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی میزائل فورسز نے صیہونی ریاست کے حساس فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیلی جوہری تنصیبات اور ماہرین کی ویڈیوز بھی نشر کیں، ساتھ ہی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں، جنہیں ایران اپنے خلاف اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ اسماعیل خطیب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اندر کئی جوہری ادارے، عسکری تنظیمیں اور عام شہری بھی ایران کے ساتھ تعاون کرتے رہے، جس کے دو بڑے محرکات تھے، ایک مالی مفاد اور دوسرا اسرائیلی وزیراعظم سے شدید نفرت، جس کی وجہ سے انہوں نے بدلے کے طور پر خفیہ معلومات فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی
  • ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج
  • ایران نے اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات کی خفیہ معلومات ظاہر کر دیں
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے بڑا دھچکا
  • پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ
  • پاکستان ریلوے کا سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور
  • پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ
  • یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ، رینسم ویئر اٹیک کی تصدیق