دشمن گھٹنوں کے بل جاگرا، پاکستان نے بہادری کی تاریخ رقم کر دی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن کے خلاف فتح نے ویژن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین، ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمارے شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گھٹنوں کے بل آ چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی اور جذبہ حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ آج پاکستان ایک عظیم کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ہماری فوج، قیادت اور عوام نے جس مثالی اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ جے ایف 17 تھنڈر جیسے جدید طیارے کا پروگرام سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن تھا۔ انہی کے فیصلوں سے پاکستان کی دفاعی قوت ناقابلِ تسخیر بنی اور ایٹمی دھماکوں سے ملک کو حقیقی تحفظ ملا۔ واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کر کے پاک بھارت امن ممکن نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاری
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی، جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے، کیا اُن سے عقل لینے کی ضرورت ہے جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار سندھ میں سیلاب آیا تو اس کا مطلب ہے کہ کیا صوبائی حکومت کی تیاری نہیں تھی؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور تعریف کی ہے، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔