پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
نارووال(سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سیزائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے ہوائی اڈوں،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل بھارت کی چیخیں واشنگٹن پہنچی، کل بھارت امریکا سے کہتا رہا آ اورہماری جان چھڑوا، ہماری مسلح افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،پاک فضائیہ نے دشمن کواپنی صلاحیت سے شکست فاش کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، آج پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اورصلاحیت کی تعریف کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی اسمبلی میں کھڑے ہوکرکہا تھا کیا کروں بھارت پر حملہ کردوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جنگ لڑنے کی حکمت عملی کا علم نہیں تھا، آج وزیراعظم شہبازشریف نے مسلح افواج کو پورا جواب دیا، سی این این نے بتایا کہ بھارت نے جان بخشی کرانے کیلئے امریکا کی منتیں کیں، امریکا کی مداخلت پر سیز فائر ہوا، پاکستان نے اپنے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے دن ہی کہا تھا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے ڈرامہ رچاکرکوشش کی تھی کہ پاکستان پر غلبہ پاسکے، بھارت نے پاکستان کی بات چیت کی پیش کش ٹھکرا کر فیصلہ میدان جنگ میں کرنے کی کوشش کی، ہم نے بھارت کو میدان جنگ میں دن کو تارے دکھائے اورواپس میز پر لائے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایک تھیٹر بنا ہوا تھا، بھارتی میڈیا نے فلموں اور ڈراموں سے زیادہ جھوٹ بولا، حقیقت پتہ چلنے پر بھارت کے پلے خود کچھ نہیں رہا تھا،آج مسئلے جنگ وجدل سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، سینیٹر شیری رحمان بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، سینیٹر شیری رحمان دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے ثابت کیا کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کہ پاکستان احسن اقبال بھارت نے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان صرف اصلاحات نہیں بلکہ خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
لندن:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی ہے اور صرف اصلاحات نہیں بلکہ پاکستان خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت میں بہتری آئی ہے، 3.6 کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0.3 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر بھی کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا 2028 تک تانبے سے سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمد متوقع ہے، پاکستان آئی ٹی فری لانسنگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے، پانڈا بانڈ اور قرضہ جات کی مؤثر حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے آبی حقوق کی معطلی ناقابل قبول ہے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہےگا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی ہے، پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے۔