2025-11-10@10:53:40 GMT
تلاش کی گنتی: 9808

«پاکستان نے ثابت کیا»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کر سکے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے اس سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں؟ ہم اس استثنیٰ کے خلاف ہیں۔ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
    رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عبرانی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے بھارت کے ساتھ میزائلوں کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق یہودیان حریدی نامی نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان کے مقابلے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی وفد نے اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا اور وزارتِ دفاع سے دو جدید ترین اسرائیلی ہتھیاروں —...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون وانصاف کمیٹی اجلاس میں منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہ کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر کیا صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پا سکے۔  جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول مسودے میں سپریم کورٹ...
    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
    یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی...
    پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، جو حکمران مسلم لیگ (ن) کے اہم اتحادی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سینیٹ پیر کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم...
    یوں تو پاکستان میں مختلف قیمتوں کے ساتھ انواع و اقسام کی لگزری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر دیکھا بھی جا سکتا ہے، لیکن ہر شخص اپنی پسند اور حیثیت کے مطابق گاڑی خریدتا ہے۔ ویگو ڈالا، فرجیونر، ریز اور چیری جیسی گاڑیوں میں بنیادی فرق کیا ہے اور ان کے فیچرز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹویوٹا ہائی لکس ریوو مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کی، یہ ایک پک اپ ٹرک (ڈالا) ہے، جسے اکثر پریمیم لائف اسٹائل اور کام کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس...
    انقرہ+ اسلام آباد+ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردگان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات...
    لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو...
    چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، یہ بھی 9؍11 ہے، آج کا نعرہ ” ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ” ہے، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے، پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا،محموداچکزئی افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی ،ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے،آج سے تحریک شروع ہے، فرد کی مضبوطی پاکستان کو نہیں بچائے گی، سب کو خبردار کرتے ہیں یہ حملہ ملک کی بنیادوں پر حملہ ہے۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان وفد نے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی اور غیر سنجیدہ بیانات اور الزام تراشی کے ذریعے ماحول خراب کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور برادر ممالک ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان، دہشت گردی کے بنیادی مسئلے پر  پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ترکیہ اور قطر کی مخلصانہ اور مثبت کوششوں کو سراہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران، جب سے طالبان حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-8 باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیتکی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ‘‘بات چیت ختم ہوچکی ہے’’ اور...
    ویب ڈیسک : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔  صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان وفد بغیر کسی واضح منصوبے کے مذاکرات میں شریک ہوا اور تحریری معاہدے پر دستخط کرنے سے گریز کیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نےکہا ہے کہ ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے۔پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر اسامہ بن رضی کا کہنا تھا  کہ ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے۔ ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ”یوم تاسیس“کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل،پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹ کا کہناہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا...
    ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
    سینیٹ آف پاکستان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس قرارداد میں علامہ اقبالؒ کو ’شاعرِ مشرق‘ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے تصور کے معمار کے طور پر تسلیم کیا گیا، جسے انہوں نے 1930 کے الہٰ آباد خطبے میں واضح طور پر پیش کیا تھا۔ قرارداد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور سیاسی فکر آج بھی قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے...
    ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں...
    “ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں کی بات ہے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری استدعا...
    سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب کی جانب سے’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)‘‘ سے نوازا گیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  جنرل ساحر شمشاد مرزا نےسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےسعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الحامد الرویلی سے ملاقات کی ،ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  بیان میں...
    اسلام آباد: دفترِ خارجہ پاکستان نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا، اور پاکستان نے ترکیے اور قطر کی ثالثی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم، ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے طے شدہ وعدوں کے باوجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، طالبان حکومت نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ پاکستان نے چار سال صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے جوابی کارروائی سے گریز کیا ۔  ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان، افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مزاکرات مکمل ہوگئے، مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں 7 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکی اور قطر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ طالبان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات سے انکار کیا، افغان وفد نے مذاکرات میں اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے...
    پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر...
    زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریبا 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی چیئرپرسن رہ چکی...
      لاہور(نیوزڈیسک ) ایرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کو غلط اور شرمناک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی، وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والےعوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ “بات چیت ختم ہوچکی ہے” اور اب یہ “غیر...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
      استنبول (ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں جاری مذاکرات جمعے کو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، کیونکہ فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک...
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کی برتری کا واضح ثبوت ثابت ہوا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چند گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ عبدالصمد نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جب کہ خواجہ نافع نے تیز رفتار 22 رنز کا اضافہ کیا۔جواب میں کویت کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب...
    (ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔   وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...
    پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز باکو، اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے، اور خطے سمیت مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اتفاقِ رائے باکو میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک  فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  کراچی میں امریکن بزنس کونسل  کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے  اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)  تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے شروع ہونے والے پاک افغان استنبول مذاکرات اُس وقت اختتام پذیر ہو گئے جب مذاکرات کے دوران افغان وفد کو کابل کی جانب سے نئی شرائط پر مشتمعل مذاکرات کا نیا ڈرافٹ موصول ہوا۔ جس پر پاکستانی مذاکرات کار اور دونوں ثالثی کرنے والے ممالک ششدر رہ گئے اور مذاکرات ناکامی سے دو چار ہوئے۔ Pakistan is thankful to brotherly countries of Turkiye and Qatar for mediation of talks; onus lies on Afghanistan to fulfill its long standing international/ regional and bilateral pledges, regarding control of terrorism in which so far they have failed. Pakistan does not harbor… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 7, 2025 لیکن گزشتہ مذاکرات کی طرح سے اِس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان 3 ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں برادر ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-19 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینو فیکچرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جہاں ہر سال 6 لاکھ تک کروم بکس تیار ہوں گی،گوگل کی پاکستان آمد بڑی خوشخبری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کچھ عرصے میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت بارے پیش رفت سے آگاہ کرنا مقصود تھا اس حوالے سے خوشخبری...
    اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔ آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بدل دو نظام کے نعرہ کے ساتھ جماعت اسلامی 11 سال بعد مینار پاکستان پر اجتماع عام منعقد کر رہی ہے جماعت اسلامی کے رہنما اس بارے میں یقین رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی اس اجتماع کے بعد ملکی سیاست میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گی اور اس گلے سڑے نظام کے چھٹکارے کے لیے نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ عوام مایوس ہیں وہ اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کی سکت اپنے اندر محسوس نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ یہ فرسودہ گل سڑا نظام ان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے جہاں کرپشن اور بددیانتی ہنر ہے، انصاف مال دار کے لیے اور قانون غریبوں کے لیے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
    جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بہترین کارکرگی پر اسپنر ابرار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ’حکمت عملی...
    پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے...
    اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ...
    معروف پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے انکشاف کیا ہے کہ مرد اداکار بھی خوبصورتی کیلیے ہونٹوں کے بوٹوکس سمیت چہرے کیلیے دیگر کام کرواتے ہیں۔ ایاز سموں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سارے ایسے اداکار ہیں جو خوبصورت نظر آنے کیلیے ہونٹوں کا پروسیجر (بوٹوکس) کرواتے ہیں اور انہیں یہ عمل غلط نہیں لگتا۔ کامیڈین نے کہا کہ ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی کیلیے دیگر پروسیجرز کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ اچھا نظر آنے کیلیے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور چہرہ بھی انکا ہوتا ہے جبکہ نفع یا نقصان بھی وہ ہی برداشت کرتے ہیں۔  سموں نے دعویٰ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں مہمان جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک ان کی نویں وکٹ 143 رنز پر گر چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی جارج لنڈے کی جگہ لنگی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد،...
    ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد...
    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔ بلال فاروق تارڑ نے حلقے کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ بعد...
    آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو: (آئی پی ایس) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب میں باکو کی فضا پاکستان کے قومی ترانے سے گونج اٹھی، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، پاکستان آرمی کے خصوصی دستہ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں صدر ترکیہ طیب اردوان بھی شریک ہوئے، آذری صدرآذربائیجان الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف...
    وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی گردش میں لائی گئی جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔تاہم، وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق وائرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب وہ باضابطہ طور پر ٹیم کے معاملات میں کردار ادا کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض عارضی طور پر ویمن ٹیم کے امور سنبھالیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کیے۔ اس اننگز میں جُورک وین نے 40 رنز بنائے جبکہ یَتھن جان اور بلکی سمجمن بالترتیب 29 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 105...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مؤثر کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر کے مطابق افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار میں کمی کے بعد مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں تیزی سے قائم ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر ایک نیا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ خطے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے۔ پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔ پاکستان...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید اور سیکریٹری بار نے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وکلا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  بار کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر بار نے درخواست کی اے ایس سی ایز کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی طرح مقدمات دائر کرنے کی اجازت دی جائے، چیف جسٹس پاکستان نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عوامی سہولت مرکز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے صدر نے  تجویز دی کہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے مابین ترکیہ کے شہر استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ برادر ممالک ترکیہ اور قطر کی ثالثی اور سہولت کاری سے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور دوحا قطر میں ہوا جس میں فریقین نے باہم جنگ بندی پر اتفاق کیا اور باہمی اختلافی معاملات اور تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ پہلے دور کے اتفاق رائے کی روشنی میں مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں کیا گیا جس میں بہت سے نازک مراحل آئے، گفت و شنید کا سلسلہ بار بار ٹوٹتا اور بحال ہوتا رہا اور ایک مرحلے پر تو پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاکستان اور ترکیہ برادر اسلامی ممالک ہیں دونوں کے مابین قدیم تاریخی دوستانہ مراسم ہیں جن کی جڑیں الحمدللہ عوام کی سطح تک گہری ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر جب سے صدر طیب اردوان نے اقتدار سنبھالا ہے دونوں ممالک میں قربت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقام شکر ہے کہ حال ہی میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے،...
    جرمنی نے پاکستان کیلیے 114 ملین (11 کروڑ چالیس لاکھ یورو) ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جرمنی کی حکومت کے درمیان 2025 کے دو طرفہ ترقیاتی تعاون سے متعلق مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، اور وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کرسٹین ٹوئٹسکے نے کی۔ اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل اور پاکستان کی سفیر برائے جرمنی ثقلین سیدہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے دونوں ممالک کے ادارہ جاتی تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ جرمنی نے مالی اور تکنیکی تعاون کی مد میں 2025-2026 کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دیدیئے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ ...
    سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔ ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔ بارلو...
    سٹی42:  پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک  آگیا ہے۔   پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغانستان کی زمین سے ہونے والی دہشت گردی کو کنترول کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔  پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی کرنے پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ واضح نہیں کہ آج سے آگے مذاکرات کا مستقبل کیا ہو گا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وزیراطلاعات عطاء تاڑر  نے پاکستان کا سرکاری مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا،    افغان طالبان کی حکومت دوحہ امن معاہدے2021 میں کئےاپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہی ہے۔پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج اس آزر بائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیراعظم نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے پر ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوت ترکی میں موجود ثالثوں کے حوالے کر دیے ہیں، مذاکرات استنبول میں جاری ہیں جہاں پاکستانی وفد اپنا مؤقف تفصیل سے پیش کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی اسد گیلانی اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک شامل ہیں، ثالثوں کو افغانستان سے جڑے سیکیورٹی خدشات اور دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں سے متعلق مکمل بریفنگ فراہم کی گئی ہے جبکہ ثالث ان نکات پر افغان حکام سے براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے مطالبات واضح اور شواہد...
    اسلام آباد: ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل فارن سیکریٹری بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ہمارا مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات مصنفانہ ہیں اور فتنۃ الخوارج سے متعلق ہیں۔ ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر...
    اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی حالیہ رپورٹس سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی گمراہ کن رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے غزہ امن مشن میں تعیناتی کے بدلے اسرائیل سے مالی تقاضا کیا۔ فرسٹ پوسٹ نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاک فوج نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر فی فوجی کا مطالبہ کیا، جب کہ نیوز18 نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان مبینہ...
    ویب ڈیسک: دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، سوشل میڈیا پر جاری کسی بیان پر دھیان نہ دیا جائے۔  دفترخارجہ کے ترجمان طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، پاکستان نے ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پرنکتہ بہ نکتہ بات چیت کررہے ہیں، مذاکرات میں ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی ہے۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن  طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے...
    پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر عزت ماب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا، انہوں نے مسائل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت اور گمراہ کن رپورٹس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرسٹ پوسٹ نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے تحت اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر مانگے۔ اسی طرح نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ پاکستان، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی...
    آئین میں مجوزہ 27ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ جمعہ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کی صبح پونے 10 بجے طلب کیا تھا جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جانی تھی تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ری شیڈول کرنے سے متعلق کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے 27ویں ترمیم پر تحفظات کے سبب کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔واضح...
    ڈاکٹر جمشید نظر کہا جاتا ہے کہ 6چھ نومبر کے دن جموں شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانات ہوئے کہ مسلمان پاکستان جانے کے لیے تیار رہیں،انھیں یقین دلایا گیا کہ بسیں اور ٹرک انھیں محفوظ سرحد پار لے جائیں گے۔اعلان سن کر جموں کے مسلمان گھرانوں نے اللہ کا شکر ادا کیا،قرآن پاک کے نسخے سینے سے لگائے،ماوں نے بچوں اور نوجوانوں نے بزرگوں کے ہاتھ تھامے اور قافلے چل پڑے۔ان سب کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی، دلوں میں امنگ تھی کہ اب وہ اپنی منزل مقصود ”پاکستان”، پہنچ جائیں گے۔کسی نے یہ سوچا بھی نہ تھا کہ یہ قافلے دراصل موت کے سفر پر روانہ ہونے لگے ہیں۔جموں کی سڑکو ں پر جب یہ قافلے پہنچے...
    ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
    پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔ عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔   پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار...
    پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔ اعظم خان نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور موجودہ کرکٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔ ذکر کرٹ ہوگی تو بادشاہ ادھر بھی عمران خان ہوگا???? اینکر !! آپ کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہترین کرکٹر کون آیا ہے جس کا مثال تاریخ میں نہیں ملتا کرکٹر اعظم خان !! عمران خان اس میں شک ہی نہیں ہے کیونکہ باؤلنگ میں بھی بہترین ، کپتانی میں بھی چیمپین اور بیٹنگ میں بھی pic.twitter.com/8TXkFEdXfk — Mohammad...
    پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر پانچ میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے، عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔ چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔ نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے یہ شق ہٹا دی ہے کہ یہ ’’اسرائیل...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی و منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاک ترک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آمد پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کامیابی کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان کے بحری شعبے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا جو سٹریٹجک مکالمے، علمی گفتگو اور تجارتی تعاون کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے وزارت بحری امور کے وژن اور عزم کا مظہر ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا۔ پاکستان کی میری ٹائم سنچری (2047–2147) کے طویل مدتی وژن...