گورنر سندھ کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، آرمی چیف کو "پاکستانی ارتغرل" کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے ڈی جی آئی ایس آئی، تمام کور کمانڈرز اور افواج پاکستان کے سپہ سالاروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، بھارت نے معصوم عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا لیکن انٹرنیشنل میڈیا نے سچ دکھایا کہ کس نے پہل کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران افواجِ پاکستان کو ان کی جرات، حکمتِ عملی اور بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو "فاتح سپہ سالار" اور "پاکستانی ارتغرل" کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قیادت پر نازاں ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم اور میڈیا پاکستان کے ساتھ رہا۔ حالتِ جنگ میں ہونے کے باوجود عوام پُر اعتماد رہی، ہوٹلوں اور سڑکوں پر موجود رہی، کیونکہ انہیں اپنی فوج، فضائیہ اور نیوی پر مکمل بھروسہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود حملے والے روز اپنی فیملی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر موجود تھے جہاں انہوں نے پاکستانی جوانوں کے جذبے اور ولولے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے ڈی جی آئی ایس آئی، تمام کور کمانڈرز اور افواج پاکستان کے سپہ سالاروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، بھارت نے معصوم عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا لیکن انٹرنیشنل میڈیا نے سچ دکھایا کہ کس نے پہل کی۔ انہوں نے 9 مئی کو ایک "بیرونی سازش" قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بیرونی فنڈنگ کے ذریعے کیا گیا لیکن قوم نے جواب میں اتحاد، ایمان اور قربانی کی مثال قائم کی، 10 مئی کو قوم ایک ہوگئی، جوانوں پر پھول برسائے گئے اور سوشل میڈیا آرمی چیف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
مدرز ڈے کے موقع پر انہوں نے شہداء اور غازیوں کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے ساتھ مسلمان، ہندو اور سکھ مائیں موجود ہیں اور میں آج کا دن ان عظیم ماؤں کے نام کرتا ہوں۔ پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ پرسوں گورنر ہاؤس میں اظہار تشکر کی تقریب ہوگی، جس میں قوم کی جانب سے افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن ہیبت سے ہی پیچھے ہٹ گیا اور ہماری افواج نے بھارت کے 80 ارب ڈالر کے جنگی بجٹ کو جذبے اور شہادت کی طاقت سے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بھارتی پائلٹس کا مقابلہ کرنے والے پاکستانی فضائیہ کے جوانوں، رینجرز اور دیگر اداروں کو سلام پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس کے افواج پاکستان پاکستان کے گورنر سندھ انہوں نے نے پہل کہا کہ
پڑھیں:
چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت
چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی گورنرپنجاب نے شرکت کی ہے ،قونصل جنرل ژائو شیرین اور ان کی اہلیہ نے سردار سلیم کا استقبال کیا ، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے-تقریب میں صوبائی وزرا،بیوروکریٹس، آئی جی پنجاب سمیت کاروباری شخصیات اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چین اور پاکستان کی دوستی عظیم سے عظیم تر ہوتی جا رہی ہے، ان کا مزید کہا تھا چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ دوستی پر ناز ہے ،انہوں نے کہا ہے سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے،پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں چین نے ہرمحاذ پر پاکستان کو سپورٹ کیا ،بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ چین نے بھی مددکی-
Post Views: 1