آزاد کشمیر، لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی سمجھایا گیا تھا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں۔ مقررین نے کہا کہ مودی نے کشمیر کے اندر جو ظلم ڈھایا ہے، اب اسے اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ قدم بقدم مل کر لڑیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کے
پڑھیں:
کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔