Daily Ausaf:
2025-09-25@20:49:56 GMT

بھارت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

جس کا خدشہ تھا، وہی ہوا۔ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کر دیا۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے 6 مقامات کو نشانہ بنایا اور 24 میزائل فائر کئے۔ جس سے 26 سے زائد معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہو گئے۔جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔7 مئی کی صبح جب لوگ سو کر اٹھے تو انہیں بھارت کے اس بزدلانہ حملے کا علم ہوا۔پاکستان اور بھارت اگرچہ دو ہمسایہ ملک ہیں لیکن ان کے مابین گزشتہ سات دہائیوں سے کبھی اچھے تعلقات نہیں رہے۔ یہ سچ ہے کہ ہمسائے کبھی نہیں بدلے جاتے۔ لیکن شاید بھارت پر حکمرانی کرنے والوں کو اس بات کا احساس ہی نہیں۔پہلگام مقبوضہ کشمیر کا سیاحتی مقام ہے۔ جو کنٹرول لائن سے 250 کلو میٹر دور ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو بھارت نے کسی ثبوت کے بغیر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ وقوعہ کو جواز بناتے ہوئے بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔تاہم پاکستان پہلے ہی سے باخبر تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔اس کے پاس انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت، پاکستان پر فضائی حملے کرے گا۔ جس میں میزائل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ قبل ازیں 2 مئی کو بھی اس نے ایک ایسی ہی کوشش کی۔ اس کے چار رافیل طیارے فضا میں بلند ہوئے۔ لیکن ہمارے ریڈار سسٹم نے انہیں دیکھ لیا اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنے ٹیکنالوجی سسٹم سے ان کے کمیونیکشن سسٹم کو بلاک کر دیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارتی جہازوں کا باہمی اور زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ انہیں بالآخر مایوس و نامراد واپس سری نگر ائیرپورٹ پر اترنا پڑا۔ واضح رہے کہ رافیل کا شمار دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں ہوتا ہے۔ یہ وہ طیارے ہیں جن پر بھارت کو بہت غرور اور ناز تھا۔ خود چند سال پہلے نریندر مودی نے کہا ہمارے پاس رافیل آ گئے تو بھارتی فضائیہ پاکستان پر برتری حاصل کر لے گی۔ بعد ازاں رافیل تیار کرنے والی فرانسیسی کمپنی سے بھارت نے بھی طیاروں کی خریداری کا سودا طے کیا۔ 6 اور 7 مئی کی شب ہونے والے معرکے نے رافیل کا سارا بھرم توڑ کر رکھ دیا۔ پاکستانی جنگی طیاروں نے وہ تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گئے۔اگرچہ بھارتی جنگی جہاز پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنی ہی فضائی حدود سے مخصوص اہداف پر میزائل فائر کئے۔ جن سے مساجد اور شہری املاک نشانہ بنیں۔میزائل حملوں سے مظفر آباد، کوٹلی، سیالکوٹ، احمد پور شرقیہ، شکر گڑھ اور مریدکے میں کئی شہری جان سے گئے اور زخمی بھی ہوئے۔ ان میزائل حملوں میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ پاکستانی ائیر فورس نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے جب جوابی کارروائی کی تو تین رافیل اور دو مگ 29 بھارتی طیارے مار گرائے۔جن کے ٹکڑے سری نگر اور اس کے گردونواح میں دیکھے گئے۔
عالمی میڈیا نے پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ان بھارتی طیاروں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی ہیں جو پاکستان کی فتح کی نوید سناتی دکھائی دیتی ہیں۔ بھارت کو اس معرکے میں جو ہزیمت اٹھانا پڑی وہ ساری دنیا نے دیکھی، خود بھارت کے لیئے یہ ہزیمت بہت بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس حملے کا جواب کب اور کیسے دینا ہے،وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا۔ اس کے پانچ طیارے اور دو ڈرون مار گرائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی کئی اہم چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی پاک فوج نے نشانہ بنایا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کے گرائے جانے سے بھارت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور وہ سخت پریشانی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔تاہم پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ہم بھارت کو اس بزدلانہ حملے کا سبق سکھائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ائیر ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا جس نے ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔عسکری ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔6 اور 7 مئی کی شب ہونے والے بھارتی بزدلانہ حملے نے اس کے ان دعوں کی قلعی کھول دی ہے کہ وہ خطے میں بہت بڑی فوجی قوت ہے۔ حالیہ ہزیمت کے بعد بھارت کی فوجی قوت کا گراف تیزی سے نیچے آیا ہے جبکہ پاکستان کی فوجی برتری بھارت جیسے بڑے اور پانچ گنا زیادہ عسکری قوت رکھنے والے ملک پر حاوی نظر آتی ہے۔پاکستان میں جو سیاسی عدم استحکام تھا۔ بھارت کے اس بزدلانہ حملے کے بعد وہ بھی استحکام کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دیا۔ تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی نےسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے جو کامیابی حاصل کی اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ افواج پاکستان نے ناصرف دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دنیا کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے۔ جس نے بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بزدلانہ حملے اور 7 مئی کی پاکستان پر بھارت کے کہ بھارت بھارت کو بھارت نے حملے کا کو بھی

پڑھیں:

ایشیا کپ: راشد لطیف کو پاک-بھارت میچ میں فکسنگ کا خدشہ، پاکستانی بیٹنگ مشکوک قرار دے دی

سابق قومی کرکٹر اور کپتان راشد لطیف نے 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ میچ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ خصوصاً درمیانی اوورز میں جان بوجھ کر سست رکھی گئی، جو عام کرکٹنگ حکمتِ عملی سے ہٹ کر محسوس ہوئی۔

راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران کئی ایسے لمحات دیکھنے میں آئے جو غیر معمولی تھے۔ ان کے مطابق، ’ایک ٹیم کیچز نہیں لے رہی تھی اور دوسری ٹیم ایسا کھیل رہی تھی کہ کہیں کیچ نہ دے بیٹھے‘۔ ان بیانات سے انہوں نے میچ میں ممکنہ غیر شفاف سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا۔

Ex Pakistani cricketer & Captain Rashid Latif believe´s the match between India vs Pakistan on 21 September was shady(Fixing).

He thinks Pak batters in the middle overs deliberately slowed down,And also points out 2 matches from the 90s that were fixed.

???????? pic.twitter.com/aRc4mZg6HI

— ???????????????? ???????? $???????????????????? (@IwilllExposeYou) September 25, 2025

سابق کپتان نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے 90 کی دہائی کے دو ایسے میچز کا بھی ذکر کیا، جنہیں بعد ازاں فکسنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ میچ میں پیش آنے والی صورتحال ان پرانی مثالوں سے مشابہت رکھتی ہے۔

راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا، محسن نقوی کو بھی نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کپتان ایسا ہونا چاہیے جو سسٹم کو نا کر سکے‘۔

راشد لطیف کے ان بیانات نے سوشل میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ یا کسی دیگر متعلقہ ادارے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ پاکستان کرکٹ راشد لطیف کرکٹ میچ

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: راشد لطیف کو پاک-بھارت میچ میں فکسنگ کا خدشہ، پاکستانی بیٹنگ مشکوک قرار دے دی
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی
  • رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
  • ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج
  • رونالڈو کے انداز نے اڑایا بھارتی رافیل کا مذاق؟ محسن نقوی کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے
  • ’سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں ‘، یونس خان قومی ٹیم پر برس پڑے
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ