حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس نےجنگ بندی اورامداد کی بحالی کی یقین دہانی پرقیدی چھوڑنےکا فیصلہ کیا،اگلے 48 گھنٹوں میں امریکی قیدی ایڈن الیگزنڈرکورہاکیا جائےگا،امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی قیدی کی رہائی کی تصدیق کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ایڈن الیگزنڈرکی رہائی امریکا کیلئے خیر سگالی کا پیغام ہے،قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ نئے پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی ماں سے محبت کی داستان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی قیدی

پڑھیں:

حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات

ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار کے مطابق، حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات جاری ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد 23 لاکھ آبادی والے محصور علاقے میں فوری انسانی امداد پہنچانا اور لڑائی روکنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں فلسطینیوں تک خوراک کی فراہمی میں مدد کا وعدہ دہرایا، جبکہ امریکی ایلچی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے امریکی حمایت یافتہ نظام جلد فعال ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ قطر اور مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، تاہم براہِ راست مذاکرات کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حماس جنگ اور اس کے دوبارہ شروع ہونے کی واحد ذمہ دار ہے۔ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ اگر حماس نے امریکی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام تر زمینی اور امدادی راستے بند کر رکھے ہیں، اور جنگ بندی کے دوران محفوظ کیا گیا خوراک کا ذخیرہ بھی ختم ہو چکا ہے۔

حماس نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل مکمل طور پر غزہ سے انخلا کرے تو وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی پر رضامند ہو سکتی ہے۔ تاہم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا ٹرمپ حماس خبر رساں ایجنسی رائٹرز فلسطین

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی بے خبری میں امریکا کے حماس سے براہ راست مذکرات
  • صدر ٹرمپ نے اسرائیلی نژاد امریکی فوجی کی رہائی کے اعلان کو تاریخی قراردیدیا
  • امید ہے ایڈن الیگزینڈر کی رہائی ایک جامع مذاکرات کا پیش خیمہ بنے گی، حماس
  • حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی
  • حماس کا غزہ میں قید اسرائیلی امریکی فوجی کی رہائی کا اعلان
  • حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی
  • حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات
  • امریکی قیدی کی رہائی کے ساتھ ہی انسانی امداد غزہ پہنچے گی، حماس
  • حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق