وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن  بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہماری کامیابی کی معترف ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور اکانومی پاکستان سے 8گنا بڑی ہے ،پاکستان نے بھارت کا یہ غرور خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری ،فضایہ اور بحریہ قوم کی مدد اور دعاؤں سے جیت سے ہمکنار ہوئی ،ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھارت کی شیلنگ سے بچی زخمی ہے ،اس کا ایک بھائی شہید ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا جس نے بچوں، خواتین اور گھر بیٹھے بزرگوں حملے کئے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان بھارت کا

پڑھیں:

پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں؛ مریم اورنگزیب

سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم بیانیہ جاری کیا ، جس میں انہوں نے افواج پاکستان کو بھارت کی بزدلی اور وار ہسٹیریا پرجرأت مندانہ اور پیشہ ورانہ جواب پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی و پارلیمانی اتحاد کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی بہادری، وضاحت اور غیر متزلزل قیادت پر قوم کا مکمل اعتماد ہے۔ 

نئی دہلی سے جنگ بندی کا اعلان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ، آپریشن کے ذریعے پاکستان نے اپنی ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور فوجی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج کا جذبہ، مہارت اور قوتِ ارادی دشمن پر بھاری ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا، بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں میں الجھا رہا، پاکستانی میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دی، بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سچ کو اجاگر کیا۔ 

امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں، قیادت، مسلح افواج، میڈیا اور عوام – سب ایک صف میں متحد ہیں، پاکستان مضبوط ہے، پاکستان پر فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد 

متعلقہ مضامین

  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کے معترف
  • وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات
  • پاکستان کے شاہینوں کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • پوری قوم کو اب اور زیادہ چوکنا اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال
  • مسلح افواج نے ایسا جواب دیا کہ بھارت نے سوچا تک نہیں ہوگا، شوکت یوسفزئی
  • پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں؛ مریم اورنگزیب
  • افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمان
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے