اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی۔
شہباز شریف کا ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے امن کے لئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہر فورم پر اپنے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم پورے خطے میں امن و استحکام کے لئے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ 

"ابھی تو ہم نے انجوائے کرنا شروع کیا تھا، جنگ بند کیوں کردی؟" سیز فائر پر لاہوریوں کے خیالات

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ترکیہ میں

پڑھیں:

وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اتوارکو ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بالخصوص علماء کرام پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے خلاف سرگرم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی تحلیل، پاکستان کا خیرمقدم
  • ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے: خود کو تحلیل کرنے کا اعلان عنقریب
  • وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
  • ترک کالعدم تنظیم کا برسوں سے جاری مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان
  • ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم
  • کردستان ورکرز پارٹی کا مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان، وزیر اعظم شہبازشریف کا خیرمقدم
  • وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان