وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔
40 سال سے جاری ترکی کے خلاف سر گرم گروپ پی کے کے نے گروپ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیے مصالحت، اتحاد اور استحکام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ ترکیے کا پی کے کے عسکریت پسند گروپ چار دہائیوں سے ترکیے کی ریاست کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔
انہوں کہا کہ دونوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ورکرز پارٹی شہباز شریف پی کے کے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی ریلیف، صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِاعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کو بجلی کے شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم پر جاری اصلاحات اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جنکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنکوز کی نیلامی کے عمل کو دیگر نج کاری کے پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا عمل مکمل ہو چکا، سولرائزیشن سے بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے عمل کو تیز کیا جائے، ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل تیز کیا جائے، بجلی کے ترسیلی و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمِ سرما میں بجلی صارفین کو نرخوں میں سہولت فراہم کی، قابلِ تجدید توانائی کے کم لاگت منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔