وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان نے کردوں کے گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دہشت سے پاک ترکیہ اور پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت ، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔