اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان نے دشمن کو جرات سے جواب دیا، آج مودی پر بھارت میں لعن طعن ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے خفت مٹانے کیلئے دوبارہ کوئی جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہندوستان کو معلوم ہی نہیں کہ ہمارے پاس کیا کیا ٹیکنالوجی ہے، مجھے اپنی ٹیکنالوجی کے بارے معلوم ہے کیونکہ میں ان اداروں کے قریب رہا ہوں۔

"وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے" تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسی ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ دشمن نیست ونابود ہو جائے، ہماری افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں، دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ نسلوں تک یاد رکھے گا۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سمیٹری گروپ نے پاکستان کا پہلا جنریٹیو اے آئی تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کردیا

سمیٹری گروپ لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر پاکستان کا پہلا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کر دیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا کہ AffairStudio.ai کا مقصد برانڈز کے لیے تخلیق اور رابطے کے انداز کو ذہین کہانی گوئی کے ذریعے نئے سرے سے متعارف کروانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ اسٹوڈیو ملک میں اشتہاری فلموں جیسے مواد کی تیاری کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کا آغاز سمیٹری گروپ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تخلیقی حل کی جانب حکمت عملی کے تحت توسیع کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور برانڈ انگیجمنٹ میں جدت کی قیادت کرنا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سمیٹری گروپ AffairStudio.ai میں 70 فیصد ایکوئٹی شیئر رکھتا ہے اور اس منصوبے کی اسٹریٹجک نگرانی بھی برقرار رکھے گا، جو کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈیجیٹل تجربات میں کمپنی کی وسیع تر ترقی اور جدت کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھیں:

کمپنی کے مطابق، یہ منصوبہ انسانی جذبات اور ذہین ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے اگلی نسل کے تخلیقی ماڈلز کی قیادت کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سمیٹری گروپ لمیٹڈ ایک معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور تجربات پر مبنی کمپنی ہے، جو ڈیجیٹل اسٹریٹجی، ٹرانسفارمیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل کامرس، ڈیٹا سائنس، موبیلیٹی، ریٹیل/ریسرچ اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں کاروباری افعال کی ڈیجیٹلائزیشن میں مہارت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاکستان اسٹاک ایکسچینج تخلیقی اسٹوڈیو ڈیٹا سائنس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیٹری گروپ لمیٹڈ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل ایران جنگ ایک نئے انداز سے ہماری دہلیز پر آگئی تھی، عرفان صدیقی
  • منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں: محسن نقوی
  • پاکستان، ڈیجیٹل انقلاب کی راہ پر گامزن؛ سافٹ پاور سے اسمارٹ پاور کا سفر
  • کراچی میں مصنوعی ذہانت کا سنگ میل، جدید ڈیٹا سینٹر لانچ کردیا گیا
  • سمیٹری گروپ نے پاکستان کا پہلا جنریٹیو اے آئی تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کردیا
  • گدھاگاڑی اسٹاپ کی نیلامی،مالکان نے گدھاگاڑیاں میونسپل آفس کے باہر کھڑی کردیں
  • انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل
  • ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
  • ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
  • پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت