نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار برطانیہ پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار برطانیہ پاکستان اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالطرفہ فورمز کے ذریعے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔