دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر فوج کو مبارکباد،علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی خواہش ہے آپریشن کی کامیابی کا کم از کم نتیجہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے، پاکستانی فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،جنگ بند ی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستانی فوج، حکومت اور قوم کو بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ اللہ، رسول اور اہلبیتؑ اطہار کو ماننے اور نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری لگانے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اور قوت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔ اب پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ ہمارے بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی کا کم از کم نتیجہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2019ء میں بھی بھارت نے بدمعاشی کی تھی تو پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اس کے دانت کھٹے کر دیئے تھے، جبکہ اب دنیا جان چکی ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب نہ دینے کا مطلب یہ نہیں ہم کمزور ہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم جواب دینا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح کی کامیابیاں پاکستان کو ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا تسلی بخش جواب دینے سے دشمن کو جو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اس کے بعد جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے کہ پاکستان نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ بھارت بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ مودی ہمیشہ پروپیگنڈا کی بنیاد پر پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ جھوٹے اور لغو الزامات عائد کر کے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، لیکن الحمدللہ پاکستان نے اچھے انداز سے اپنا کیس دنیا کے سامنے پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آپریشن کی کامیابی انہوں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان نے ہر بار تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کی مگر عملی جواب نہیں ملا، طالبان حکومت نے دہشت گرد عناصر کو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
طاہر اندرابی کے مطابق یہ مسئلہ انسانی ہمدردی کا معاملہ نہیں، طالبان نے اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا، مذاکرات میں افغان فریق نے بحث کو خلل انداز موضوعات کی طرف موڑ کر اصل مسئلے کو دھندلا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مؤدبانہ مذاکرات کےحامی ہیں مگر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف قابلِ عمل اور قابلِ تصدیق اقدامات ضروری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، دہشت گرد عناصر اور ان کے مددگار دوست شمار نہیں کیےجائیں گے۔