پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز
پڑھیں:
پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع سیاسی بیان بازی کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے جس پر جلد سماعت ہو گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج میں کھیلے گئے میچ کے بعد سیاسی جنلے بولے تھے جس پر پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔
اس معاملے کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل بھی بھیج دی ہے۔