’’سالمیت کا دفاع کرنا بخوبی جانتے بھارتی فوج ڈرا نہیں سکتی‘‘ :آرمی چیف دلیرانہ بیانات کی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بْنیَان مَّرصْوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دلیرانہ بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ آرمی چیف نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں ۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباؤ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سالمیت کا دفاع ملکی سالمیت بخوبی جانتے جانتے ہیں ا رمی چیف کا کہنا
پڑھیں:
چودھری ظہور الٰہی کی برسی‘مکہ‘ مدینہ شریف کا دفاع کرنا باعث فخر ہے :شافع حسین
گجرات(نامہ نگار) مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی پر پیغام کرتے ہوئے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھاآج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں چودھری ظہورالٰہی شہید کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گجرات ظہور پیلس میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سالانہ برسی پر(ق) لیگی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ ، مدینہ شریف کا دفاع کرنا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے سعودیہ پر کوئی خدانخواستہ کوئی اٹیک کرتا ہے پاک آرمی فرنٹ لائن پر ہوگی 8سے 10اسلامی ممالک جسطرح آج اکٹھے ہوئے پہلے اسکی مثال نہیں ملتی شہباز شریف مسلم ممالک کو اکٹھا کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔