اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں،ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلر نے ملاقات کی،  وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور  قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔انہوں نے ترکیے کو پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی بھی دعوت دی۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے  ترک وزیر کاکہناتھاکہ دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے ادارہ جاتی اشتراک عمل کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں۔ دونوں ملک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقومی قانون کی خلاف ورزی اور قابلِ مذمت ہیں۔ امید ہے کہ امریکا اور ایران جوہری تنازعے کو پُرامن مذاکرات سے حل کریں گے۔حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 ڈائریکٹرز گرفتار

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ نگار اسد چوہدری نے لکھا کہ (اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ فیدان بہت بڑے"منصوبے"پر کام کر رہے ہیں)جو کچھ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسے "ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے"ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان کے یہ الفاظ سفارتی لحاظ سے اتنے غیر معمولی ہیں کہ شاید لوگوں کو اندازہ نہیں۔ایسے لگتا ہے کہ"پاکستان،ترکیہ،آزربائیجان"ایک"کنفیڈریشن"قائم کر کے تقریبا "ایک ریاست"بنتے چلے جا رہے ہیں۔ حاقان فیدان طیب اردگان کے بعد ترکی کا سب سے پاورفل/بااختیار اور بڑا عہدیدار ہے۔اسحاق ڈار سے تقریبا ہر ہفتے کی بنیاد پر ان کی ملاقات یا بات چیت ہو رہی ہے۔پس پردہ جو کام ہو رہا ہے ،اس میں پاکستانیوں کے لیے"بڑی خوشخبری"ہے۔

عمران خان کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے: سینیٹر عرفان صدیقی

(اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ فیدان بہت بڑے"منصوبے"پر کام کر رہے ہیں)

جو کچھ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسے
"ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے"

ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان کے یہ الفاظ سفارتی لحاظ سے اتنے غیر معمولی ہیں کہ شاید لوگوں کو اندازہ نہیں۔
ایسے لگتا ہے… pic.

twitter.com/7dr3apHZyk

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) July 9, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے خارجہ اسحاق ڈار نے کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان اور ترکیہ خارجہ حاقان فیدان جو کچھ وزیر رہے ہیں

پڑھیں:

قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیل کے بلااشتعال اور غیر منصفانہ حملوں کی شدید مذمت کی جو فلسطین میں جاری جارحیت کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ مسلم اُمہ کو متحرک کرنے کے لیے او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔

واضح رہے کہ دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کے خلاف قطر میں عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس آج منعقد ہورہا ہے۔

سربراہی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کی تیاری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار دوحہ میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج قطر روانہ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل دوحہ قطر

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ
  • ہمارے پاس مضبوط افواج، جدید ہتھیار ہیں، حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • قطر پر حملہ؛ مسلم ملکوں کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار 
  • نتین یاہو سے ملنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ قطر جائیں گے
  • قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت