پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
— اسکرین گریب
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے ادارہ جاتی اشتراک عمل کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں۔ دونوں ملک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقومی قانون کی خلاف ورزی اور قابلِ مذمت ہیں۔ امید ہے کہ امریکا اور ایران جوہری تنازعے کو پُرامن مذاکرات سے حل کریں گے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور ترکیہ اسحاق ڈار نے کہا
پڑھیں:
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا۔