ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا استقبال کیا، یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترک وزیر دفاع یاشر گوولر کل وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اعلی سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر دفاع یاشر گوولر ترکیہ کے آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں، ترک وفد کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، دورے کے دوران اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔