ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا دورہ، اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اپنے سرکاری دورۂ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری سید علی اسد گیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ آنے والا وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Turkish Defence & Foreign Ministers arrive in Islamabad for key defence and diplomatic talks.
— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) July 8, 2025
اس سے قبل ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی گزشتہ رات ایک سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان کا استقبال بھی ایڈیشنل سیکریٹری سید علی اسد گیلانی نے کیا۔
وزیر دفاع یاشر گوولر کی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ترک وزرا کے یہ دورے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے تذویراتی تعاون کی علامت ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان ترکیہ سید علی اسد گیلانی وزیر خارجہ وزیر دفاع یاشر گوولرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان ترکیہ سید علی اسد گیلانی وزیر دفاع وزیر دفاع
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد دورہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ملاقاتیں
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)خیبر پختون خواہ کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امکان ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے اور حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں ان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور تلخی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر، تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، اسد قیصر اور دیگر سینیئر رہنماؤں کے درمیان بھی رابطے ہوئے ہیں۔
ان ملاقاتوں اور رابطوں کا مقصد تحریک انصاف کے اندر پارٹی کی حکمت عملی مرتب کرنا، سیاسی ٹکراؤ کو کنٹرول کرنا اور اگر پارلیمنٹ کے اندر حکومت کے ساتھ مذاکرات کا موقع ملے تو اس کی سمت تیاریاں کرنا بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اس دورے کے ذریعے پارٹی اور سیاسی ماحول میں توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔