ممکنہ سیلابی صورتحال، گلگت بلتستان میں تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گلیشیرز پگھلنے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلاب اور دریاؤں کی سطح میں اضافے کی وجہ سے درپیش سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گلیشیرز پگھلنے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلاب اور دریاؤں کی سطح میں اضافے کی وجہ سے درپیش سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ آفیسران ممکنہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کریں۔ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو اور بحالی کے عمل کو شروع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں اضافے کی وجہ سے سیلابی صورتحال محکموں کو الرٹ گلگت بلتستان وزیر اعلی
پڑھیں:
گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔