مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ: سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سیاحوں کی ایک کار دریائے نیلم میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیاحتی مقام کی جانب جاتے ہوئے گاڑی قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں، جب کہ ایک کمسن بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق مظفرآباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے تھا، اور وہ سیرو تفریح کی غرض سے جا رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام جاں بحق افراد کی شناخت کر کے میتیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ وادی نیلم میں اس سے قبل بھی متعدد ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک جیپ حادثے میں بھی درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محراب پور،سیپکو کی نااہلی ،بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق،ورثا کا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)سیپکو نااہلی، بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا، ورثا کا احتجاج، واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں اڈیو ڈاھری میں پیش آیا جہاں سیپکو نااہلی سے ناکارہ بجلی کا پول گر گیا جس کی زد میں آکر10سالہ لڑکا علی وارث ولد علی بخش ڈاھری موقع پر جاں بحق ہوگیا، ورثا نے علی بہار ڈاھری، فوجی احمد ڈاھری کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بکری چرانے کیلئے لیکر جانے والا علی وارث سیپکو نااہلی سے جاں بحق ہوا ہے، وزرات توانائی، چیئرمین نیپرا، چیئرمین واپڈا سیپکو عملے کیخلاف کارروائی کرئے۔