روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو بھی برطرف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
روس(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، ساتھ ہی انہیں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے صدر کے خصوصی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔
میخائل بوگدانوف گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دونوں عہدوں پر فائز تھے اور روس کی مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے متعلق سفارتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ او آئی سی سمیت بین الاقوامی اسلامی تنظیموں سےمتعلق امور بھی دیکھتے تھے۔
میخائل بوگدانوف شام، لیبیا اور خطے کے دیگر ممالک میں روس کے سفارتی مشن کی قیادت کرتے رہے ہیں۔
73 برس کےبوگدانوف 1974 سے سفارتی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سن 2011 میں وزارت خارجہ کا نائب سربراہ اور سن 2014 میں صدر کا خصوصی مندوب مقررکیا گیا تھا۔
روسی صدارتی محل کی جانب سےمیخائل بوگدانوفMikhail Bogdanov کو برطرف کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل روسی صدر نے وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ کو بھی عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق برطرف روسی وزیر ٹرانسپورٹ کی لاش ماسکو کے قریب واقع علاقے میں گاڑی سے ملی، لاش پر گولی کا زخم تھا۔
روسی تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ برطرف وزیر ٹرانسپورٹ نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے۔
آج بروز جمعرات ملک بھر میں شدید بارش،طغیانی کا خطرہ،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میخائل بوگدانوف وزیر ٹرانسپورٹ
پڑھیں:
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی نائب وزیر توانائی سے اہم ملاقات
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، سفیر سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران روس کے فرسٹ ڈپٹی وزیر توانائی پاویل سوروکن سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روس میں مزید اہم ملاقاتیں، بھارتی شرانگیزیوں پر پاکستان کا کیس احسن طور پر پیش
ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ طارق فاطمی نے توانائی کے میدان میں روس کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ تعلق مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے روسی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اہم اور ترجیحی میدان بن چکا ہے، جہاں حکومتی اور نجی سطح پر شراکت داری کو فروغ مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا
روسی فرسٹ ڈپٹی وزیر توانائی پاویل سوروکن نے فروری میں اپنے دورہ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے پن بجلی، ایل پی جی اور آئل ریفائنریوں کی جدید کاری جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کی نشاندہی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ روس، توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ قریبی اشتراک کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے دسویں اجلاس میں توانائی کے معاملات ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی
ملاقات کو دونوں جانب سے انتہائی سودمند قرار دیا گیا، جہاں توانائی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news روس طارق فاطمی