شرجیل میمن کا سندھ میں سیلاب متاثرہ کسانوں کی امدادی رقم بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکیج میں فصلوں کے نقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کا حصہ ہے، جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10 اعشاریہ 56 ارب روپے کا بغیر سود قرض منظور کر لیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 36 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس سے شدید پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دی، زونز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی، منصوبے سے صوبے میں 55 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔
رہائشگاہ آمد پر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے، مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔