حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، صوبائی وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.56 ارب کا بغیر سود قرض بھی منظور کر لیا گیا۔
ڈان کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آگاہ کیا کہ 2022 کے سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کےلیے امدادی فنڈز میں اضافہ ہوا، پیکیج کےتحت فصلوں کےنقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کا حصہ ہے، جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی، منصوبے سے صوبے میں 55 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو ایک نئی جہت ملے گی۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈی ایچ اے کو روزانہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ صرف پانچ ایم جی ڈی فراہم ہو رہا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سندھ بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے تاکہ بینظیر ہاری کارڈ کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔
انہوں نےکہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو زرعی لاگت پر سبسڈی، نرم قرضے اور آفات سے بچاؤ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، اب تک دو لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 88871 درخواستوں کی تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
سرکاری سکولوں میں وین/ بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ، میل پروگرامیں انرجی بار، بسکٹ اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کی تجویز پر غور
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔
“ہمیں ایک ہو کر نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، بلکہ اسکولوں کی تعمیرِ نو اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،” ملالہ کا کہنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہے اور قدرتی آفات کے باوجود ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہر بچہ، خاص طور پر ہر بچی، اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
ملالہ فنڈ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 6