غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی منصوبے کے تحت مکمل فوجی قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، جو دفاع، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگ موقف اپناتے ہیں، بالخصوص مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار خاقان فدان غزہ نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان اور ترکیہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سے نئے جنرل قونصل ترکیہ ‘بنگلادیش کی ملاقاتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ترکیے کے قونصل جنرل ارگْل کاداک، اور بنگلہ دیش کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر، محمد ثاقب صدا قت سے وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیرِاعلیٰ نے دونوں سفارت کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور برادر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ترکیے کے قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے قونصل جنرل کو سندھ میں جاری بڑے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں سڑکوں، توانائی اور پانی کے شعبے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے انہیں کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جو اکیس ملین سے زائد آبادی کا شہر ہے۔ ترکیے کے قونصل جنرل نے کراچی کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اسے ’’محبت کرنے والے لوگوں کا عظیم شہر‘‘ قرار دیا اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طے پایا کہ سندھ کے سرمایہ کاری محکمے کا سربراہ ترکیے کے قونصل جنرل سے ممکنہ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کرے گا۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات میں وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادر مسلم ممالک ہیں اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیرِاعلیٰ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ ترکیے اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔