اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جولائی میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے

اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کا ورکرز ترسیلات میں ساڑھے 55 فیصد حصہ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 3 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ یہ ترسیلاتِ زر رواں سال جون کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد کم جبکہ گزرے برس جولائی 2024ء سے 7 اعشاریہ 4 فیصد زائد ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ عرب امارات سے ساڑھے 66 کروڑ، برطانیہ سے 45 کروڑ، یورپی یونین سے 42 کروڑ، دیگر خلیجی ممالک سے ساڑھے 29 کروڑ، جبکہ امریکا سے تقریباً 27 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کا ورکرز ترسیلات میں ساڑھے 55 فیصد حصہ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
  • وزیرخارجہ کی زیرصدارت اجلاس،پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • وزیر خارجہ کی زیرصدارت اجلاس؛ پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • وزیر خارجہ کی ویزا اصلاحات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات میں اضافے کی ہدایت
  • آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن معاونت کرینگے: مریم نواز
  • جولائی میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے
  • جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں
  • بڑھتی آبادی کے مسائل، صوبوں سے ملکر قومی پالیسی بنائی جائے: وزیراعظم، کمیٹی بنانے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز بارے جائزہ لیاگیا