اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔
اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔
مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ یہی تلخ حقیقت ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کرتا، لیکن سب جانتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان پوسٹ نے روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک کی ترسیل بند کردی
اسلام آباد:پاکستان پوسٹ اور روس پوسٹ کے درمیان واجبات کا تنازعہ سنگین ہوگیا، پاکستان پوسٹ نے بھی روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک اور پارسل بند کردئیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رشین پوسٹ نے ایک ہفتے قبل پاکستان کے لئے تمام اقسام کی ڈاک ترسیل بند کی تھی اور آج پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر انٹرنل پوسٹ سروسز نور الصباح نے روس کیلئے ڈاک کی بندش کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر میں پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کو روس کیلئے تمام اقسام کے پارسل اور خطوط کی بکنگ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈاک ترسیل بحالی کے اقدامات مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع پاکستان پوسٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے تین سال سے روس پوسٹ کے واجبات ادا نہیں کیے۔