وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، ایکنک نے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پلانٹ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی منظوری
پڑھیں:
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے 27 آئینی ترمیم کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مجورہ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات
مجوزہ 27 ویں ترمیم میں کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔
سینئرصحافی انصار عباسی کے مطابق یہ عہدہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہی ہو گا۔
اس کے علاوہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائیکورٹ کے ججز کی مشترکہ سینیارٹی لسٹ اور سپریم جوڈیشل کمیشن کو یہ اختیار کہ وہ کسی جج کی رضا مندی کے بغیر ہائیکورٹس یا ان کے علاقائی بنچز کے درمیان ججز کے تبادلے کا اختیار دینے کی شقیں 27 ویں آئینی ترمیم کا حصہ ہو گا۔
27 ویں ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش ہونے کا امکان
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہی ہوگا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، سینیٹ میں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی، سینیٹ کی جانب سے آئینی ترمیم پیر کو منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے موقع پر احتجاج کا بھی امکان ہے۔