اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں پانی کی قلت پراجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل ، چیلنجز اور جاری اقدامات پر بریفنگ میں بتایا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فعالیت میں مشکلات ہیں ، خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں، خضدار تا گوادر نیشنل گریڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لےکر ضروری اصلاحات کی جائیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر صوبہ بلوچستان میں موبائل ڈیٹا سروس بند کر دی گئی، یہ سروس31 اگست تک بند رہے گی۔ صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 اگست کو جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیئے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کا گوادر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری، وزیراعظم کی 3 سال میں تکمیل کی ہدایت
  • بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی
  • ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات کی منصوبہ بندی، وزیرِاعظم کی جامع حکمتِ عملی کی ہدایت
  • گوادر: آبی پائپ لائن منصوبہ 15 روز میں مکمل کیا جائے: سرفراز بگٹی
  • گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہنگامی اقدامات کا اعلان
  • بڑھتی آبادی کے مسائل، صوبوں سے ملکر قومی پالیسی بنائی جائے: وزیراعظم، کمیٹی بنانے کی ہدایت
  • راولپنڈی: پانی کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد