پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذر بائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیراعظم شہباز کا کہنا ہے کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکا کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور ا رمینیا کے
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔